بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا

مصنوعی سوئمنگ پول میں وہاں پڑھنے والے بچے بے فکری کے ساتھ کھیلتے رہے

بدھ 1 مئی 2024 12:30

بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
قنوج(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک اسکول نے بچوں کو گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں بدل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے بہت سے اضلاع میں ان دنوں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے اور ایسے میں قنوج شہر کے ایک اسکول نے ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے اور بچوں کی حاضری کو برقرار رکھنے کیلئے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پرائمری اسکول میں بنائے گئے ایک مصنوعی سوئمنگ پول میں وہاں پڑھنے والے بچوں کو بے فکری کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسکول پرنسپل ویبھو راجپوت کا کہنا تھاکہ شدیدگرمی کی وجہ سے بچوں کی حاضری میں کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا۔پرنسپل نے کہا کہ اب بچوں نے پھر سے اسکول آنا شروع کردیا ہے اور وہ کلاس روم میں بنائیگئے سوئمنگ پول میں پڑھنیکے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :