بھارت کا ترشول اینٹی میزائل پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

پیر 16 اکتوبر 2006 22:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) بھارتی حکومت نے گائیڈنس اورکنٹرول سسٹمز میں مسلسل ناکامی کے بعد ترشول اینٹی میزائل پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پروگرام کے بند ہونے سے 200 سائنسدان متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگرچہ میزائل کی 20 میں سے 15 فلائٹ سٹیٹ کامیاب رہے تاہم گائیڈنس اور کنٹرول سسٹمز میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے اس پروگرام کو بند کرنا پڑ رہا ہے پروگرام بند کرنے کی دوسری وجہ اسرائیل کے ساتھ سٹریٹجک معاہدہ ہے جس کے تحت اسرائیل بارک ایٹنی میزائل سسٹم کی تیاری میں مدد دے گا۔

متعلقہ عنوان :