او پی ایف نے بیرون ملک جاں بحق یا معذور ہو جانے والے پاکستانیوں کی امداد 30سے بڑھا کر 50ہزار کر دی

منگل 17 اکتوبر 2006 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2006ء) محنت وافرادی قوت اور بیرون ملک پاکستانیوں کی وزارت نے بیرون ملک ملازمت کے دوران جاں بحق یا معذور ہو جانے والوں کے لواحقین کی امداد میں بیس ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور یہ امداد تیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار وپے کر دی گئی ہے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باقاعدہ طورپر منگل کو اس فیصلے کی منظوری دیدی ہے ذرائع کے مطابق یہ امداد بیرونی ممالک میں خاص طورپر خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ایسے پاکستانیوں کو دی جاتی ہے جو باقاعدہ طورپر او پی ایف کے ممبرز ہوں اور دوران ملازمت وفات کی صورت میں ان کی امداد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :