عراق،مارٹر حملے میں 20افراد ہلاک ،50 سے زائد زخمی

اتوار 22 اکتوبر 2006 13:15

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) عراق کے شہر محمودیہ میں مارٹر کے حملے میں 20افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کے مطابق اتوار کے روز عراق کے شہر محمودیہ کے ایک بازار میں بارہ مارٹر پھینکے گئے جبکہ اس دوران اسی جگہ پر موجود ایک موٹر سائیکل پر نصب بم بھی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

ان حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :