غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4 فلسطینی جاں بحق، 17 زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 16:04

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2006ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے فلسطینی سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس سے چار نوجوان جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے تاہم اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس دوران کئی مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فلسطینی شہریوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ امن کا خواہاں نہیں ہے ہلاکتوں کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہا ہم امن چاہتے ہیں لیکن اسرائیل ایسا نہیں چاہتا۔