صدر پاکستان کل فیری سروس کے جہاز کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے

جمعہ 3 نومبر 2006 18:36

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) صدر پاکستان کل فیری سروس کے جہاز کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور دبئی کے درمیان شروع ہونے والی فیری سروس میں استعمال ہونے والا سفری جہازجمعہ کی صبح تک کراچی پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد اس جہاز کے حوالے سے افتتاحی تقریب آج ہفتہ 4 نومبر کو منعقد ہوگی جس سے صدر پرویز مشرف خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جہاز دبئی کے لئے 4 نومبر یا 7 نومبر کو کراچی سے روانہ ہوگا۔ اس میں 610 مسافر سفر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :