صدام کو اس کے جرائم کے مطابق سزا ملی، عراقی حکومت کا سابق صدر کوپھانسی کے فیصلے کا خیرمقدم،صدام حسین کو سزائے موت سے قانون کو فتح اور لواحقین کوریلیف ملے گا، عراقی وزیراعظم نوری المالکی کا قوم سے خطاب و نائب وزیراعظم کی برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو
اتوار 5 نومبر 2006 21:21
(جاری ہے)
نوری المالکی نے کہا کہ انصاف دشمنوں سے زیادہ مضبوط ہے اور قانون کو فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صدام کی سزائے موت میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ یہ محض خون بہانے کے برابر ہوگی لیکن صدام کو سزا سے موصل میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کوریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدام کو پھانسی سے یقینا وہ لوگ واپس نہیں آ سکیں گے جن کوقتل کیاگ یا لیکن اس سے آئندہ ہونے والے جرائم کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ عراقی نائب وزیراعظم بہام صالح نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دے کر اپنے انصاف کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ یہ فیصلہ عراق کی تاریخ میں ظالمانہ باب المیے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مظالم نہیں بھولنے چاہئیں اور بروقت سزا کیلئے تیار رہنا چاہیے جبکہ ایک شیعہ پارٹی کے لیڈر عبدالعزیز الحکیم نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب عراقیوں کے متحد ہونے کا وقت ہے۔ عبدالحکیم نے کہا کہ اب صدام چلا گیا اوراس کے مظالم اورناانصافیوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا اور جو اس کے ساتھ ہوا ہے وہ سب کیلئے ایک سبق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ایسی ہی سزا ملنی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.