ایتھوپیا میں سپریم کورٹ کے صدر نے حکومتی دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ دیا

منگل 7 نومبر 2006 12:35

ادیس ابابا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) ایتھوپیا کے سینئر جج تیس ہیل ابیرا نے حکومت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد ملک چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایتھوپین سپریم کورٹ کے صدر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وزیراعظم میلس زیناوی کی حکومت اپنے ناقدین کو ہلاک کرنے کے باوجود عالمی دباؤ سے بچنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وفادار ججوں پر مشتمل نظام بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ جج تیس ہیل ابیرا سے قبل کئی سفارت کار‘ فوجی کمانڈر اور اعلیٰ حکام ملک چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :