درگئی‘ پنجاب رجمنٹ کے تربیتی مرکز کے باہر خودکش دھماکہ‘ 42 فوجی جاں بحق‘ 20 زخمی،زخمی ہونیوالے افراد سی ایم ایچ مردان منتقل‘ دھماکے میں دونوں خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے‘ تحصیل ناظم حاجی فدا محمد، دھماکے کے بعد علاقے میں سخت سکیورٹی‘ درگئی قلعے کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے
بدھ 8 نومبر 2006 12:10
(جاری ہے)
واقعہ کے بعد قلعے کی جانب جانیوالے تمام راستے بند کردیئے گئے اور کسی کو آگے نہیں جانے دیا جارہا۔
دریں اثنا صدر پرویز مشرف نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام حساس اداروں کو اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔حکومتی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں اس واقعہ کے حوالے سے دستیاب معلومات پیش کی ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر باجوڑ میں مبینہ تربیتی مرکز تباہ نہ کیا جاتا تو اس قسم کے واقعات بڑے پیمانے پر ہوسکتے تھے۔ صدر مشرف نے تمام حساس اداروں کو ملزمان کی گرفتاری اور پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے حکم دیا ہے ۔صدر نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کررکھا ہے اور وہ اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ صدر نے گزشتہ روز 99ویں کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں بھی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس کا ہر قیمت پر مکمل خاتمہ کیا جائے گامزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.