چین نے بھارت کو اروناچل پردیش تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دیدی

بدھ 15 نومبر 2006 18:17

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) چین نے ارونا چل پردیش کو اپنی ملکیت قرار دینے کے بعد بھارت کو تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ تنازع کے حل کیلئے چین تمام اقدامات کے لئے تیار ہے۔ اس بات کا اظہار بھارت میں چین کے متعین سفیر سن پوشی نے بدھ کے روز بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش ہمارا علاقہ ہے اور اس تنازعہ کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے پر پہنچنے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر ہوجن تاؤ بھی اپنے دورہ بھارت کے دوران معاملے کو اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی سفیر نے پہلی مرتبہ تنزان سمیت پورے ارونا چل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دیا تھا جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے چینی سفیر کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ارونا چل پردیش کا علاقہ بھارت کا اہم حصہ ہے۔ جس سے وہ کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گا ابھی تک بھارت نے چین کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :