برطانیہ سمیت عالمی برادری افغانستان میں سکیورٹی،تعمیر نو اور ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے افغان حکومت کے ساتھ ہے ،اگر کوئی ہمسایہ طالبان کی حمایت کرے گا تو وہ خطے کو غیر مستحکم کر یگا، عالمی برادری نے جب افغانستان کا ساتھ دیا تو صرف آدھے ماہ میں طالبان کو شکست دی گئی، طالبان پھر واپس آرہے ہیں، ٹونی بلیئر اور حامد کرزئی کی مشترکہ پریس کانفرنس
پیر 20 نومبر 2006 16:23
(جاری ہے)
ہم اسے جمہوری ملک بنا رہے ہیں۔
میں عالمی برادری کی طرف سے اس عزم کو دہراتا ہوں کہ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین ماہ بہت مشکل تھے تاہم اتحادی اور افغان فوجیوں نے مل کر اہم کارروائیاں کی ہیں۔ صدر حامد کرزئی کی جرأت مندانہ قیادت قابل تحسین ہے ۔ افغان صدر نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری نے جب افغانستان کا ساتھ دیا تو صرف آدھے ماہ میں طالبان کو شکست دی گئی تاہم یہ طالبان پھر واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان تیزی سے اقتصادی تر قی کررہا ہے اور اس کی معیشت 14فیصد کی شرح سے بہتر ہورہی ہے ۔ حامد کرزئی نے کہا کہ ترقی کا یہ عمل جاری رکھنے کیلئے عالمی امداد ناگزیر ہے ۔تاکہ افغانستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔ ایک سوا ل کے جواب میں ٹونی بلیئر نے کہا کہ ہماری سلامتی کیلئے طالبان کی شکست ضروری ہے ۔ افغان عوام بہتر مستقبل چاہتے ہیں وہ ہماری حمایت کریں گے ۔ ورنہ دوسری صورت میں افغانستان پر تشدد کارروائیوں اور مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ سکیورٹی ، تعمیر نو اور ترقی پر ہے اگر کوئی ہمسایہ طالبان کی حمایت کرے گا تو وہ خطے کو غیر مستحکم کرے گا۔ ہم ترقی کے سفر میں افغان عوام کے ساتھ ہیں ۔ صدر کرزئی نے کہا کہ ہمارے پارٹنرز افغانستان میں فوج،پولیس،عدلیہ اور دیگر اداروں کے قیام میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ قومی تعمیر کا عمل آگے بڑھ سکے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ٹونی بلیئر نے کہا کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے ۔ تاہم اب بھی منشیات کی تجارت ایک بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کا خاتمہ ان کی بڑی شکست تھی ہم دشمن سے لڑ رہے ہیں اور پورے عزم کے ساتھ لڑتے رہیں گے صوبہ ہملند میں بھی ہم نے طالبان کو یہی پیغام دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.