سپریم کورٹ نے نواز شریف دور میں بیت المال میں مبینہ بے ضابطگیوں بارے محکمہ سے جواب طلب کرلیا

بدھ 22 نومبر 2006 17:02

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کے دور حکومت میں بیت المال میں ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور سیاسی مقاصد میں پیسے کے استعمال کے خلاف دائر کردہ درخواست پر پاکستان بیت المال سے جواب طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ جواب حبیب الوہاب الخیری کی درخواست کی سماعت کے دوران طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

جو انہوں نے 1997ء میں ہائی کورٹ لاہور بنچ کے جواب دئیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں پاکستان بیت المال ڈاکٹر راشد رندھاوا ذاتی معالج نواز شریف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف وفاق پاکستان ‘ عبدالستار خان نیازی مرحوم ‘ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما راجہ اورنگزیب اور پیپلز پارٹی کے رہنما نصیر اللہ بابر کو پارٹی بنایا گیا تھا۔

بدھ کے روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی قوم کا پیسہ ہے اور قوم کا لوٹا ہوا مال ہے ضرور واپس ہو گا۔