لاہور ، پی آئی اے کی پہلی پرواز 433 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی

ہفتہ 25 نومبر 2006 16:40

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25نومبر2006 ) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 433 عازمین حج کو لیکر مدینہ روانہ ہوگئی ہے ۔ میاں عامر محمود نے ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کیا ۔ لاہور سے عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز مقدس روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت سے پی آئی اے کی 82 پروازوں کے ذریعے 30034 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچائے گئی جبکہ پاکستان سے 354 خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 28 ہزار حجاج کرام کو حجاز مقدس لے جایا جائیگا اس سال مجموعی طور پر ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں 78 ہزار سرکاری سکیم اور 77ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے ذریعے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :