کراچی ٹیسٹ پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 199رنز سے کامیابی 3میچوں کی سیریز 2-0سے جیت لی

جمعہ 1 دسمبر 2006 16:27

کراچی ٹیسٹ پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 199رنز سے کامیابی 3میچوں کی ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01دسمبر2006 ) پاکستانی کر کٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 199رنز سے کامیابی حاصل کر کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0سے جیت لی ہے میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 399رنز پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 444رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 39رنز بنائے تھے جبکہ میچ کے آخری اور پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹسمین پاکستانی باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو ئے اور یکے دیگرے بعد آؤ ٹ ہو تے رہے یوں میچ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے 444ٹارگٹ کے تعاقب میں محض 224رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی پاکستان کی جانب سے دینش کنیریا نے 3جبکہ عمر گل اور شاہد نذیر اور عبد الرزاق 2 2وکٹیں حاصل کیں ریکارڈ ہولڈر محمد یوسف مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ دوسری جانب سیریز میں 4سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کے بعد مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی انہی کے نام رہا ہے میچ کے اختتام پر محمد یوسف نے کہاکہ جب سے انہوں نے اسلام قبول کیا ان کی کار کر دگی میں نکھار پیدا ہوا ہے اور ان کی اچھی کار کر دگی میں اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے ساتھ تھی جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے اس موقع پرمحمد یوسف کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اتنہا اچھا کھلاڑی اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کار کر دگی دکھائی لیکن ون ڈے میں اب ہمیں ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں لینا ہوگا اس لئے تمام کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز میں ایک نئے جذبے کا ساتھ گراؤنڈ میں اترنا ہوگا واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پانچ دسمیر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ونڈے سیریز کے لئے قومی کے 14رکنی سواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم اس میچ میں قومی کر کٹ ٹیم کی قیادت نائب کپتان یونس خان کریں ے انضمام الحق پر اوول ٹیسٹ تنازعے کے باعث چار ونڈ ے میچوں کی پابندی کے باعث وہ میچ نہیں کھیل رہے تاہم انضمام پر چار میچوں کی پابندی کا یہ آخری میچ ہے ۔

متعلقہ عنوان :