ملک بھر میں 12ہزار سے زائد غیرفعال سکولوں کا پتہ چلایاگیا ہ۔۔ اکثرسکول چاردیواری بجلی اورپانی جیسی سہولیات سے محروم ہیں وزیرتعلیم کا انکشاف,سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا نجی اورسرکاری شعبے میں غیرفعال اورگھوسٹ سکولوں کی بڑی تعداد پر اظہارتشویش فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں .وزارت تعلیم کوہدایت
جمعرات 7 دسمبر 2006 18:20
(جاری ہے)
وفاقی وزیرتعلیم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاویداشرف قاضی نے اپنی بریفنگ کے دوران رپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملک بھرمیں 12ہزار سے زائد غیرفعال سکول موجودہیں جن میں سے اکثربجلی پانی چاردیواری اوربیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ان میں سے آدھے سے زیادہ سکول صرف صوبہ سند ھ میں موجودہیں وزیرتعلیم نے انکشاف کیا کہ سروے کے دوران سکولوں سے طلباء کے اخراج کے حوالے سے مکمل اعدادوشمار سامنے آئے ہیں اورگزشتہ دوسال کے دوران یہ شرح کم پائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کامعیاربہتر بنانے اورسکولوں میں تمام سہولیات مہیاکرنے سے پرائمری سطح پرطلباء کے سکول چھوڑنے کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیم کے فرو غ کے لیے سرکاری شعبے کے ساتھ نجی شعبے کا تعاون بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے انہوں نے بتایاکہ صدرکے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام اوربنیادی تعلیم کے ادارے بی ای ایل اے کے قیام سے سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔کمیٹی کے ارکان نے ملک بھر میں تعلیم کے حوالے سے تفصیلات جمع کرنے کی خاطروزارت تعلیم کے اقدامات کی تعریف کی تاہم کمیٹی کے ارکان نے غیرفعال سکولوں کی سندھ میں بہت زیادہ تعداد پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے سکولوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ قائمہ کمیٹی جلد صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ ملاقات کرکے مسئلے کے حل پر غورکریں گے۔کمیٹی کے ارکان نے اردواورانگلش کو پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم کے طورپر استعمال کرنے کی ضرورت پر زوردیاتاکہ طلباء ان زبانوں میں روانی حاصل کرسکے اجلاس میں ارکان سینیٹ مولوی آغامحمد ساجد میر ڈاکٹرعبدالخالق پیرزادہ احسن ظفر ڈاکٹر محمد سعید پروفیسر محمد ابراہیم خان سیکرٹری تعلیم اوروزارت کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.