بھارتی عدالت نے حزب المجاہدین کے دومجاہدین کو7 7سال قیداور80 80ہزارروپے جرمانے کی سزاسنادی

ہفتہ 9 دسمبر 2006 13:04

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) بھارت کی ایک عدالت میں حزب المجاہدین کے دومجاہدین کوبھارت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے کے الزام میں7 7سال کی قیداور80 80ہزاروپے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔

(جاری ہے)

دہلی کوٹ کی خاتون جج روندرکور نے آمدتعریف حسین اورتعظیم احمدکوکوٹہ قانون کے تحت دھماکہ خیز موادرکھنے پر یہ سزاسنائی بھارتی پولیس نے دونوں کشمیری نوجوانوں کوگزشتہ برس جنوبی دہلی کے خانپور علاقے سے حراست میں لیاتھا اوران کے قبضے سے دورائفلیں 6ہینڈگرینڈدھماکہ خیزمواداور15لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعوی کیاتھا۔

گرفتاری کے بعد شدید ٹارچرسے مذکورہ نوجوان زخمی ہوئے تاہم بھارتی فورسز نے انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی بھارتی فورسز نے دعوی کیاتھا کہ گرفتار نوجوانوں کی نشاندہی پر پولیس نے دہلی کے لوٹس مندرمیں چھاپہ ڈالا جہاں دونوجوان ایک جھڑپ میں مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :