چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے بھی ایک گھنٹہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے دیکھا

اتوار 10 دسمبر 2006 14:20

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ کو دیکھنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری بھی سٹیڈیم میں آئے اور وہ تقریبا ایک گھنٹہ تک وہاں میچ دیکھتے رہے لیکن صدر جنرل پرویز مشرف کی آمد سے قبل ہی سٹیڈیم سے روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نے سٹیڈیم سے رخصت کیا ۔