تیسرا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 11 دسمبر 2006 19:02

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین، 11دسمبر 2006ء ) تیسرے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پیر کو بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سری لنکا کے میچ نہ ہوسکے اور منتظمین نے چار ٹیموں کو دو دو پوائنٹ دے دیئے پی اے ایف گراؤنڈ ای نائن پر ہونے والے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے جس ے جواب میں بھارت نے مطلوبہ سکور 6.2 اوور میں پورا کر لیا شیکھر نے 56 ناٹ آؤٹ رنز بنائے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس جیت پر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر ٹیموں میں پاکستان انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں پاکستان ٹورنا مٹن میں19 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے�

(جاری ہے)