بلوچستان میں حالات خراب کر نے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے ۔ چوہدری شجاعت ، صوبائی خود مختاری کا بل الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ سے پاس کر انے کی کوشش کی جائے گی ۔ صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 15 دسمبر 2006 19:15

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15دسمبر2006 ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کر نے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے بلوچستان ہمارا دل اور جان ہے پارلیمانی کمیٹی سفارشات پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے پیپلز پارٹی سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا  الیکشن کے بعد مخلوط حکومت بنانے کیب ارے میں مناسب وقت پر بات چیت ہو سکتی ہے صوبائی خود مختاری کا بل الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ سے پاس کر انے کی کوشش کی جائے گی وہ مسلم لیگ ہاؤس میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن کے موضوع پر سیمینار سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں کار کر دگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی بلوچستان میں حالات بہتر بنانے کے لئے ترقی اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے میرے والد چوہدری ظہورالہی مرحوم نے بھٹو کے دور میں بلوچستان کے حق میں آواز بلند کی بھٹو دور میں بلو چ عوام پر جو مظالم ہوئے انہیں وہ آج تک بھلا نہیں سکے صدر جنرل پرویز مشرف نے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے چند ماہ سے مسلم لیگ اور پاکستان کے حامی بلوچستان میں یکطرفہ پروپیگنڈے کی وجہ سے پریشان تھے تاہم صدر مشرف کے کوئٹہ کے جلسے اور دورے سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ کوہلو میں صدر مشرف کے جلسے پر جو میزائل فائر کئے گئے تھے وہ بیرونی ممالک کے تیار کر دہ تھے بلوچستان میں میزائل تیار کر نے کی کوئی فیکٹری نہیں ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کر نے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے بلوچستان کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے بلوچ عوام کو مکمل حقوق ملیں گے بلوچستان ہمارا دل اور جان ہے بلوچستان جلتا ہے تو پاکستان جلتا ہے اخبار نویسوں نے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ایم ایم اے سے کوئی براہ راست رابط نہیں ہے ان کے علماء کمیٹی کے ذریعے رابطے ہیں اب علماء کمیٹی کا وفد پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کر ے گا نئے بل پر ان سے جلد ملاقات ہوگی ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی یہ افواہیں پی پی پی کے چند لیڈر پھیلا رہے ہیں مسلم لیگ کا الیکشن میں پی پی پی سے مقابلہ ہوگا الیکشن کے بعد پی پی پی اور دیگر جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ ہوگا ۔