آئندہ قومی الیکشن میں کسی کے حصہ لینے پر پابندی نہیں ، نواز شریف معاہدے کے تحت 10سال تک واپس نہیں آسکتے ، بے نظیر بھٹو کے مقدمات بالکل تیار ہیں،شیخ رشید

جمعہ 22 دسمبر 2006 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2006ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ قومی الیکشن میں کسی کے حصہ لینے پر پابندی نہیں ہے تاہم میاں نواز شریف معاہدے کے تحت دس سال تک واپس نہیں آسکتے اور بے نظیر بھٹو کے مقدمات بالکل تیار ہیں ہمارے یہ الیکشن یورپی یونین کی توقعات سے بڑھ کر شفاف ہونگے زلزلہ سے نمٹنے کیلئے یورپی ممالک نے توقع سے بھی کم امداد دی پھر بھی پورے عمل میں خرچ ہونے والے پیسے کی پائی پائی کا حساب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو راولپنڈی لال حویلی میں عوامی اجتماع سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا چیئر مین سٹیزن کمیونٹی بورڈ ڈاکٹر جمال ناصر ، نائب ضلعی ناظم افضل کھوکھر شبیر شاہ ، ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیقف ، چوہدری محمد عدنان نائب ناظم چوہدری فاروق اعظم سمیت ناظمین ، نائب ناظمین اور لیڈیز ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی یورپی یونین کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو پاکستان میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پابندی نہ ہونے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں کسی کوبھی حصہ لینے بارے میں پابندی نہیں تاہم قوانین اور معاہدوں کی روشنی میں کسی کو ملک میں نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ سمجھدار لوگ خود وطن واپس آنے کی تاریخ نہیں دے رہے صرف لوگوں سے سفارشیں کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی توقعات سے سو گنا زائد انتخابات شفاف ہونگے انتخابات کی مانیٹرنگ بین الاقوامی میڈیا اور مندوبین کرسکتی ہے اس حوالے سے ہماری اوپن دعوت ہے آٹھ اکتوبر سانحہ سے نمٹنے کیلئے فنڈز اور ملی امداد میں خود برد حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یورپی ممالک نے سانحہ آٹھ اکتوبر سے نمٹنے کیلئے ہماری توقعات سے بھی کم فنڈز دینے پر بھی ہم نے بالکل شفاف انداز میں استعمال کئے ایک ایک پائی کا حساب دے سکتے ہیں وقت کے مطابق بحالی کا کام ٹھیک ہو رہا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25 دسمبر کا جلسہ عام تاریخی ہوگا عوام جوش وخروش سے شرکت کریں گے ہم وہ سیاستدان نہیں ہیں جو الیکشن کے دنوں میں متحرک ہوں ہم تو ہر روز ایک نئے پروجیکٹ کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جناح ایکسپریس کا آغاز جلد ہوگا اس حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اٹھارہ ارب روپے کی لاگت سے نالہ لئی کے اردگرد ہائی وے کا افتتاح ہوگا کچھ فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرے گی اس منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی کا ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے مابین ماس ٹرانزٹ ٹرین کے آغاز پر ہی 750پڑھے لکھے افراد کو بھرتی کریں گے انہوں نے کہاکہ کمیٹی چوک ہسپتال معاملہ بھی زیر غور ہے ۔