کارکن الیکشن کی تیاری کریں تاریکی کی رات جلد ختم ہو نیوالی ہے .بے نظیر بھٹو

بدھ جنوری 17:24

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ آمریت کی تاریک رات جلد ختم ہونے والی ہے کارکن الیکشن کی تیاری جوش و جذبے س ے کریں وہ الیکشن سے قبل پاکستان میں ہونگی اور پارٹی مثالی کامیابی حاصل کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر پنجاب راجہ ریاض احمد ایم پی اے سے لندن میں ایک ملاقات میں کہی انہوں نے کہاکہ آج بھی پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑ ی پارٹی ہے اور آئندہ الیکشن میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل ہو گی محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کے جلسہ فیصل آباد کی کامیابی پر انہیں مبارکبادیتے ہوئے ہدایت کی کہ رابطہ عوام مہم بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے کارکن جلد اقتدار میں ہونگے انہوں نے ڈویژن بھر میں سروے کر نے کی ہدایت کی تاکہ موزوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جاسکیں انہوں نے کہاکہ سیٹ بھی خالی نہیں چھوڑی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :