امریکی طیارے کی بمباری سے طالبان فضائیہ کے سابق کمانڈر ملا مہمد2 ساتھیوں سمیت ہلاک

بدھ جنوری 17:54

چاغی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) امریکی طیارے کی بمباری سے طالبان فضائیہ کے سابق کمانڈر ملا مہمد دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کمانڈر ملا مہمد صوبہ ہلمند ہزار گرد میں صبح فجر کی نماز پڑھ رہے تھے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر امریکی طیارے نے بمباری کی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ملا مہمد دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ ان کی میت کو گردی جنگل میں لایا گیا جہاں ان کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ملا مہمد طالبان فضائیہ کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں ۔