فلسطینی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات‘ 7نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

جمعہ 5 جنوری 2007 12:00

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) غزہ میں فلسطینی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران سات نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہوا۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں فلسطین کے صدر محمود عباس اور وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران مصری خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران فلسطین میں امن کے قیام کے لئے سات نکات پر اتفاق کا اظہار کیا گیا جن میں مسلح تصادم سے گریز‘ تمام مسلح افراد کو سڑکوں سے ہٹانا‘ ذرائع ابلاغ پر ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرنا ‘ گزشتہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن کی تشکیل کا قیام‘ قومی حکومت کی تشکیل کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کا احیاء‘ محمود عباس کی سربراہی اور اسماعیل ہنیہ کی شراکت سے قومی سلامتی کونسل کا قیام اور تمام شہریوں کو فساد پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :