حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کا مکمل تہیہ کررکھا ہے،وزیراعظم شوکت عزیز

پیر 8 جنوری 2007 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیزنے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کا مکمل تہیہ کررکھا ہے تاکہ انہیں معاشرے کا باعزت اور باوقار شہری بنایا جاسکے انہوں نے یہ بات پیر کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے صدر اور نابینا شخص کے ایم جمال الدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے شوکت عزیز سے گورنر ہاؤس سندھ،کراچی میں ملاقات کی اس موقع پر گورنر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت نے کہا کہ مناسب تعلیم اور مختلف ہنرز کی تربیت سے خصوصی افراد معاشرے کے ایک کار آمد رکن بن سکتے ہیں وزیراعظم شوکت عزیز نے اس موقع پر معاشرے سے افلاس زدہ اور معذور طبقہ کیلئے وزارت سماجی بہبود کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور مواقع کی فراہمی کا خاص طورپر ذکرکیا اور کہاکہ وزارت سماجی بہبودنے خاص طورپر8اکتوبر2005ء کے زلزلے زدگان کے دوران معذور ہونے والے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کافی اقدامات کیے ہیں ملاقات کے دوران جمال الدین نے وزیراعظم کو تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایااور وزیراعظم سے خصوصی افراد کیلئے بورڈنگ سکول کے قیام کے لیے کراچی میں اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ کراچی کے ایک سکول میں جگہ فراہم کی جائے تاکہ تنظیم خصوصی افراد کے لیے شام کے اوقات میں کورسز کااہتمام کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :