مولانا فضل الرحمن اور حافظ سعید سمیت40 علماء وذاکرین کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داخلہ بند

جمعرات 11 جنوری 2007 15:40

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11جنوری2007 ) صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں تحفظ امن عامہ کے پیش نظر مختلف مکاتب فکر کے 40 علماء کرام اور ذاکرین کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ریونیو حدود میں نوے روز کے لیے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے جن علماء کرام اورذاکرین پر مذکورہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف مولانا فضل الرحمن آف ڈیرہ اسماعیل خان کالعدم تحریک جعفریہ کے سربراہ مولانا ساجد نقوی کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ علامہ علی شیر حیدری جماعت الدعوة پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم تبلیغ حافظ عبدالعلیم یزدانی مولاناعبدالخالق رحمانی مولانا سید شبیر حسین داکٹر خادم حسین ڈھلوں مولانا عالم طارق صاحبزادہ محمد زاہد محمودقاسمی قاری عبدالحئی مولانا اورنگزیب مولانا بہادر علی سیف مولاناعبدالستار مولانا طیب طاہر فاروقی مولانا زاہد الراشدی مولانا عطاء المہمین مولانا عبدالتواب مولانا رفیق جامی مولانا اللہ وسایا مولانا نواز بلوچ مولانا عبدالغفور مولانا عطاء الرحمن سید عبدالمجید ندیم مولانا سعید احمد مولانا یوسف مجاہد ذاکر سید گلفام حسین ہاشمی ذاکر تاج الدین ذاکرتصدق حسین شاہ ذاکر افضل عباس کبیروالہ ذاکرانور علی شاہ ذاکر غلام حسین نجفی ذاکرحسین رضاموسوی ذاکر منور عباس علوی ذاکر فضل حسین موسوی ذاکرشاہد حسین نقوی ذاکرخالق اسدی آف لاہور ذاکرسید سبطین کاظمی ذاکر صفدر حسین اورذاکر کوثر شیرازی آف جھنگ شامل ہیں۔