اراکین کے غیر جمہوری رویے کے باعث صدر مشرف اسمبلی سے خطاب نہیں کر رہے، شیر افگن نیازی،کالا باغ ڈیم ضرور بنے گا، بینظیر اورنواز شریف کیخلاف قائم مقدمات واپس ہوں گے اور نہ ہی انہیں وطن واپس آنے دیا جائے گا، عام انتخابات اسی سال ہوں گے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 5 فروری 2007 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2007ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا ہے کہ کابا لاغ ڈیم ضرور بنے گا، اراکین کے غیر جمہوری رویے کے باعث صدر مشرف اسمبلی سے خطاب نہیں کر رہے، بینظیربھٹو اورن واز شریف کیخلاف قائم مقدمات واپس ہوں گے اور نہ ہی انہیں وطن واپس آنے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اسی سال منعقد ہوں گے اورنومبر میں نگران حکومت قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کا رویہ جمہوری نہیں اس لئے صدر مشرف جنرل اسمبلی سے خطاب نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو اورنوازشریف پر قائم مقدمات واپس ہوں گے اور نہ ہی انہیں وطن واپس آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم ضرور بنے گا اوراس کی منظوری چاروں صوبوں کے نمائندوں نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اب تک اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اورصدرمشرف کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مجوزہ چارنکاتی ایجنڈے پر عمل کرنے سے کشمیری ایک ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وردی بارے فیصلہ صدرمشرف خود کریں گے۔