ملک میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے، وزیراعظم شوکت عزیز،ذرائع ابلاغ کو آج جس قدر آزادی ہے اتنی ماضی میں کبھی نہیں ملی، کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد سے گفتگو، 10 صحافیوں کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرانے کا اعلان

جمعرات 15 فروری 2007 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔ 2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیا آزادی سے کام کر رہا ہے اورذرائع ابلاغ کو اس وقت جتنی آزادی حاصل ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے، میڈیا کو قومی مفادات کا ہر صورت میں خیال رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے اور میڈیا کو قومی مفاد کا ہر صورت خیال رکھنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی اور ترقی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو حکومت اور پریس کے درمیان مقدمات کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے گی۔ وزیر اعظم نے صحافیوں کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کیلئے 10 وظائف دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ بگلیہارڈیم پر غیر جانبدار ماہر کا فیصلہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میڈیا آزادی سے کام کر رہاہے اورذرائع ابلاغ کو اس وقت جتنی آزادی حاصل ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :