صدر،وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب کو راولپنڈی فوڈ سٹریٹ میں راکٹ پھٹنے کی رپورٹ پیش کردی گئی

جمعہ 16 فروری 2007 22:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) صدرمملکت جنرل پرویز مشرف ،وزیراعظم شوکت عزیز سمیت وزیراعلی پنجاب کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سٹریٹ میں راکٹ پھٹنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی جس پر انہوں زخمی افراد کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ضلعی انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس واقعے کے حوالے سے جائے وقوعہ سے ملنے والے تمام شواہد پرمبنی الگ الگ تفصیلی رپورٹس تیار کرکے صدر جنرل پرویز مشرف ،وزیراعظم شوکت عزیز اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کو جمعتہ المبارک کی رات ان رپورٹس میں واقعہ کے تمام پہلوؤں کو مارک کیا گیا ہے ۔