لبنانی وزیراعظم کا شوکت عزیز کو فون‘ مشرق وسطیٰ مسائل کے حل کیلئے صدر مشرف کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 24 فروری 2007 12:06

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24فروری2007 ) لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیورا نے وزیر اعظم شوکت عزیز سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے لئے صدر جنرل پرویز مشرف کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیورا نے وزیر اعظم شوکت عزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور بالخصوص مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم شوکت عزیز نے لبنانی وزیر اعظم کو مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ لبنانی وزیر اعظم فواد سینیورا نے بھی اس موقع پر مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشرق وسطیٰ مسائل کے حل بارے صدر مشرف کے فارمولے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :