اپوزیشن رہنما بار بار غیر فعال چیف جسٹس سے اپنے ساتھ تصاویر بنوانے کی استدعا کرتے رہے

منگل 13 مارچ 2007 21:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2007ء) غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو پیدل وکلاء برادری اپنے گھیرے میں سپریم کورٹ کے اندر لے جا رہی تھی تو اپوزیشن رہنماء بار بار غیر فعال چیف جسٹس سے استدعا کر رہے تھے کہ وہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں لیکن وکلاء کے ایک بڑے ریلے نے اپوزیشن رہنماؤں کو اتنی دور کر دیا کہ وہ خود میڈیا کے نمائندوں اور فوٹو گرافروں کو اپنی پوز بنوا نے کے لئے کہتے رہے ان اپوزیشن رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمان ، قاضی حسین احمد اور ظفر الحق سمیت دوسرے سیاستدان شامل ہیں ۔