وزیر اعظم شوکت عزیز 26مارچ سے ہانگ کانگ اپریل میں چین اور بھارت کے دورے کریں گے

جمعرات 22 مارچ 2007 17:46

اسلام اآباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 مارچ 2007) وزیر اعظم شوکت عزیز 26مارچ سے سنگا پور ہانگ کانگ جبکہ اپریل میں چین اور بھارت کے دورے کریں گے وزیر اعظم 26مارچ کو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگ کانگ جائیں گے ۔ اپنے دورے کے دور ا ن وزیر اعظم باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے 29مارچ تک جاری رہنے والے اس دورے میں مختلف سر مایہ کاروں اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔

اس دورے میں وزیر اعظم شوکت عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات اور ساز گار ماحول کے بارے میں آگاہ کریں گے وزیر اعظم ہانگ کانگ میں سرمایہ کاروں سے خطاب کریں گے جبکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اورباہمی تعلقات بڑھانے پر بات چیت بھی کی جائے گی وزیراعظم اپریل کے پہلے ہفتے میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی جائیں گے 3اپریل کو وہ نئی دہلی میں سارک سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نئی دہلی میں ان کی بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات متوقع ہیے جس میں پاک بھارت تعلقات اور جامع مذاکرات کے عمل کوآگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم 17اپریل کو چین کے دورے پر جائیں گے وہ چین کے دورے میں شنگھائی تعاون کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور چینی حکام کے ساتھ پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :