کراچی،بم کی افواہ پر شیرٹن ہوٹل خالی،تلاشی کے بعد کلیئر کردیا گیا

پیر 26 مارچ 2007 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2007ء ) کراچی میں بم کی افواہ پر شیرٹن ہوٹل کو خالی کرالیا گیا تاہم تلاشی کے بعد ہوٹل کو کلیئر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے رکن نے تلاشی کے بعد نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں پیر اور منگل کی درمیانی شب بم کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے فوری طور پر ہوٹل پہنچ کر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ جبکہ اس دوران ہوٹل کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس اہلکار عوام کو ہوٹل سے دور رہنے کی ہدایات دیتے رہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہوٹل کی مکمل تلاشی کے بعد رات تین بجے کے قریب ہوٹل کو کلیئر کردیا۔

متعلقہ عنوان :