بھارتی ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس میں تخریب کاری کی تصدیق کردی

منگل 27 مارچ 2007 12:59

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27 مارچ 2007) بھارت کے ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکوں کی وجہ سے آگ لگی تھی ریلوے کی ایک انکوائری کے مطابق18فروری کو پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس میں تخریب کاری کی تصدیق ہوگئی ہے سمجھوتہ ایکسپریس میں پیش آنے والے اس سانحہ میں68افراد کی موت ہوگئی تھی جن میں اکثریت کا تعلق پاکستان سے تھا بھارتی ریاست ہریانہ کے کمشنر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے پرانی دہلی ریلوے سٹیشن پر ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے تھیلوں کی سختی سے چیکنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :