لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

منگل 27 مارچ 2007 18:02

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27 مارچ 2007) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈکس میں 13.77پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4271.91رہا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 149کمپنیوں کا کاروبار ہوا 28کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 33کے حصص میں کمی جبکہ 88کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 1کروڑ 72لاکھ87ہزار4سو حصص کا لین دین ہوا جن کمپنیوں کے سودے سر فہرست رہے ان میں سے بینک الفلاح کے 23لاکھ 13ہزار 5سو حصص کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ آد م جی انشورنس کے حصص میں ہوا جسکی قیمت 5روپے 5پیسے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی آئی سی آئی پاکستان کے حصص میں ہوئی جسکی قیمت 10روپے 95روپے کم ہوگئی ۔