چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے چھبیس کانکن ہلاک ہوگئے

جمعرات 29 مارچ 2007 12:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2007ء) چین میں کوئلے کی کان میں‌ دھماکے سے چھبیس کان کن ہلاک ہوگئے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ شانکسی میں لن فین کے علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس وقت یہ حادثہ رونما ہوا اس وقت ایک سو چھ کان کن کام کررہے تھے جن میں سے چھبیس ہلاک ہوگئے جبکہ اسی کانکن محفوظ رہے۔ ایک کان کن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔چینی پولیس نے کان کے مالک کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔صوبہ شانکسی میں دس روز کے دوران کان میں دھماکے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کان میں دھماکے سے اکیس افراد ہلاک ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :