لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ‘انڈکس میں 64.71پوائنٹس کا اضافہ

منگل 3 اپریل 2007 16:44

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اپریل 2007) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 64.71پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4309.19رہا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 136کمپنیوں کا کاروبار ہوا ‘38کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 79کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل 2کروڑ 4لاکھ 39ہزار 200حصص کا کاروبار ہوا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے 26لاکھ 30ہزار 500حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ یونائیٹڈ بینک کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 6روپے 60پیسے بڑھ گئی ۔