پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق کو سنٹرل جیل میانوالی سے رہا کر دیا گیا

ہفتہ 7 اپریل 2007 20:54

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2007ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو سنٹرل جیل میانوالی سے رہا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو چند ہفتے قبل 16ایم پی او کے تحت لاہور سے گرفتار کر کے سنٹرل جیل میانوالی میں نظر بند کر دیا گیا تھا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے ان کی عام ملاقات پر بھی پابندی عائد کی تھی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے خواجہ رفیق کی نظر باندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا کہ اس دور ان ہوم سیکرٹری پنجاب خسرو پرویز نے خواجہ سعد رفیق کی نظر بندی کے احکام واپس لے لئے جس کے پیش نظر جیل حکام میانوالی پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو ہفتہ کے روز شام پانچ بجے سنٹرل جیل میانوالی سے رہا کر دیا ہے یادرہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں قتل ہونے والے خواجہ محمد رفیق بھی بطور سیاسی قیدی میانوالی جیل میں رہ چکے ہیں اور وہ خواجہ سعد رفیق کے والد محترم تھے جنہیں سیاسی کارکن جمہوریت کے لقب سے یاد کرتے ہیں ۔