عراق بم دھماکوں ، فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 4امریکی فوجیوں سمیت 45 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
متعدد گاڑیاں ، کثیر المنزلہ عمارت منہدم، زخمی ہسپتال منتقل ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔ امریکی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کی ذمہ داری القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے قبول کر لی
اتوار 8 اپریل 2007 13:12
(جاری ہے)
حالیہ واقعے کے بعد عراق پر امریکی قبضے سے لے کر اب تک عراق میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3274 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ دیالہ میں گزشتہ چند دن سے مزاحمت کاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے اور رواں ماہ عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ ادہر محمودیہ شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک رہائشی عمارت پر کئی راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ جبکہ کثیر المنزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق 30 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ابھی تک ملبے سے 18 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ ادہر محمودیہ شہر کے مشیر فوائد الامیری نے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کسی نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ دوسری جانب محمودیہ ہی میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عراقی پولیس حکام کے مطابق ٹرک کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا جب وہاں کثیر تعدا میں لوگ جمع تھے۔ دھماکے سے ٹرک کے قریب ایک دیوار بھی منہدم ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ قبل ازیں بغداد کے علاقے عظیمیہ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک عراقی پولیس اہلکار مارا گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ادہر بغداد ہی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار لیا۔ پولیس حکام نے ہلاکتوں کو مذہبی اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ادہر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں گرائے جانے والے امریکی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.