ایس سی او کے ایس کام موبائل سسٹم میں کوئی وائرس نہیں ہے ۔ ترجمان ایس سی او

بدھ 25 اپریل 2007 12:28

مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 25 اپریل 2007) ایس سی او کے ایس کام موبائل سسٹم میں کوئی وائرس نہیں ہے اور نہ ایس کام استعمال کرنے والا کوئی صارف کسی بھی نوعیت کے پیغام سے متاثر ہوا ہے ۔عباس انسٹیٹیوٹ مظفرآباد میں اپنے آپ کو ایس کام کا انجینئر ظاہر کرنے والا ایس سی او کا سٹاف ممبر نہیں ہے ۔علاوہ ازیں فاروڈکہوٹہ اورملحقہ علاقوں میں چند روز قبل بجلی گرنے سے جو بریک ڈاؤن ہواتھا اسے خاصی حد تک ٹھیک کرلیا گیا ہے ۔

اورآئندی بہت ہی کم مدت میں تمام فون بحال کردیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایس سی او سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف موبائل نمبروں پر ایک پیغا م آتا ہے جس کے بعد موبائل بند ہوجاتا ہے تاہم اس سے انسانی صحت متاثر نہیں ہوتی ۔ایس سی او کے نیٹ ورک پر تاحال اس نوعیت کے کسی پیغام کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ فاروڈکہوٹہ اورملحقہ علاقوں میں لینڈ لائن صارفین کو گزشتہ دنوں کے شدید خراب موسم اوربجلی گرنے کے واقعات کے باعث کچھ مدت کے لیے مشکلات کا سامناکرنا پڑا تاہم انجینئر ز کی ٹیم نے خاصی حد تک سسٹم کو ٹھیک کرلیا ہے اوربہت ہی مختصروقت میں تمام فون بحال کردیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :