انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پیر 29 اپریل 2024 22:56

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر278.50روپے سے کم ہو کر278.40روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں9پیسے کاا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر279.59روپے سے بڑھ کر279.68روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں79پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر296.56روپے سے بڑھ کر297.35روپے ہو گئی اسی طرح1.18روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر346.63روپے سے بڑھ کر347.81روپے پر جا پہنچی ۔#

متعلقہ عنوان :