جرمنی میں لیبر ڈے مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی‘47 افراد گرفتار

منگل 1 مئی 2007 11:18

برلن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 مئی2007) جرمنی میں لیبر ڈے کے سلسلے میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں47افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم مئی کو لیبر ڈے کے سلسلے میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس پر پتھراوٴاور ہنگامہ آرائی کے الزام 47 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یکم مئی کو مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی میں68 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے 179 افراد کو گرفتار کرلیاتھا۔

متعلقہ عنوان :