ایم کیوایم کراچی کےحالات خراب کرکےملک میں قصداً ایمرجنسی کے نفاذ کے لئے راہ ہمو ارکررہی ہے۔ وزیر قانون

ہفتہ 12 مئی 2007 16:35

پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) صو بہ سرحد کے وزیر صنعت قا نون و پا رلیما نی امور ملک ظفر اعظم نے کر اچی میں چیف جسٹس افتخا ر محمد چو ہد ری کی آمد کے مو قع پر پرُ تشدد واقعا ت پر افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کر اچی کے حالا ت خر اب کر کے ملک میں قصداً ایمر جنسی کے نفا ذ کے لئے راہ ہمو ار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کر اچی کے واقعا ت کی تما م تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ اور گور نر سند ھ پر عا ئد ہو تی ہے اور انہیں فو ری طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چا ہییے یہا ں سے جا ری ہو نے والے بیا ن میں صو با ئی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چیف جسٹس کی آمد کے مو قع پر ریلی نکالنے کی اجا زت دینا دراصل ایک گہر ی سا زش ہے اور ایک سو چے سمجھے منصو بے کے تحت ملک میں حا لات خر اب کر کے ایمر جنسی کے نفا ذ کے لئے جو از تلا ش کیا جا رہا ہے جسکی تما م جمہو ریت پسند جما عتیں بھر پو ر مز احمت کر یں گی صو با ئی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم سیا ست کے ما تھے پر ایک بد نما داغ ہے کیو نکہ اُس نے ہمیشہ قتل و غار ت کی سیا ست کی ہے اور اُس نے گھناؤنے مقا صد کے لئے اپنی پا رٹی کے اند ر با قا عد ہ طور پر ایک اجر تی قا تلوں کا ونگ بنارکھا ہے جو ضر ورت پڑ نے پر جمہو ریت پسند عو ام کا خو ن بہا نے سے بھی دریغ نہیں کر تا ملک ظفر اعظم نے ایم کیو ایم کو ایک غنڈہ گر د سیا سی جما عت قر ار دیتے ہو ئے کہا کہ اب تک تو پا کستانی عو ام کو ایم کیو ایم کی منفی سیا سی سرگر میوں پر صرف شک تھا لیکن کر اچی کے واقعا ت کے بعد عو ام کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ جناح پور بنا نے کا ارادہ رکھتی ہے اور اُس کا یہ خواب کبھی بھی شر مند ہ تعبیر نہیں ہو گا صو با ئی وزیر نے پا کستان کے ہر مکتبہ فکر کے لو گوں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیو ایم کا سو شل با ئیکا ٹ کر یں صو با ئی وزیر نے تشد د کے واقعا ت میں جا ں بحق اور زخمی افر اد کے لو احقین سے دلی ہمد ردی کا اظہا رکیا ہے ۔