اٹھائیس نئے سیارے دریافت: امریکی سائنسدانوں نے ہمارے نظام شمسی سے باہر اٹائیس نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیاہے جن میں سے ایک پر پانی ہونے کا دعویٰ کیاہے

منگل 29 مئی 2007 13:11

ہونولولو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) امریکی سائنسدانوں نے ہمارے نظام شمسی سے باہر اٹائیس نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیاہے جن میں سے ایک پر پانی ہونے کا دعویٰ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ہونولولو میں امریکن ایسٹرونامیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران سائنسدانوں کی ٹیم نے اعلان کیاکہ انہوں نطام شمسی سے باہر اٹائیس سیارے دریافت کئے ہیں جن میں سے ایک پر پانی موجود ہے۔ سائنسدانوں نے کہاکہ پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر کوئی ایسا سیارہ ملاہے جس پر پانی موجود ہے۔ تاہم انہوں نے زندگی کے ہونے کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیپچون جیسے اس سیارے کی سطح ٹھوس ہے اور دباوٴ ہونے کی وجہ سے پانی کیمیائی شکل میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :