پاکستان نئے میڈیا قوانین کو ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کرنے کیلئے استعمال نہ کرے، امریکہ،پاکستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، حالات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
بدھ 6 جون 2007 12:11
(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سین مک کارمک نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اظہار رائے اور میڈیا سے متعلق معاشرے میں جنم لینے والی نئی آزادی سے سمجھوتہ کرنا ہوگا۔
ترجمان نے پاکستان میں ذمہ دار میڈیا کے فروغ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نئے میڈیا قانون کو ذرائع ابلاغ پر قدغن لگانے کے لئے استعمال کیا گیا تو اس معاملے کی قریب سے نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان امور مملکت میں میڈیا کے کردار کو تسلیم کرے جبکہ ذرائع ابلاغ پر بھی صحیح اور حقیقی رپورٹنگ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ادھر امریکی سینٹ کے ارکان نے بش انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اس سال عام انتخابات کرانے کے وعدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ امریکی سینٹ کے چیئرمین جوزف بائیڈن، خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ٹام لینٹوس اوررکن کمیٹی ایلینا راس لیٹنن نے وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بحران سے عوام میں یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ حکومت اس سال آزادانہ اور غیرجانبدارانہ صدارتی اور عام الیکشن کرانے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرے گی۔انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات نہ کرائے جانے پر اعتدال پسند جماعتیں اپنی ساکھ کھو بیٹھیں گی جب کہ انتہاپسند گروپ طاقت پکڑ جائیں گے جس کے پاکستانی سوسائٹی پر گہرے اور منفی اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی سینیٹرزنے وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس پر زور دیا کہ امریکہ اور پاکستان کا مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان میں جلد از جلد جمہوریت بحال ہو۔اس لیے وہ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شادی کا بندھن اور خاندانی توقعات کا کھیل
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.