سلطنت برونائی کے شہنشاہ کی بیٹی شہزادی مجیدہ ایک عام سول سرونٹ کی زندگی کی ملکہ بن گئیں،برونائی ہیروں کی چمک سے روشن اور توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا، سونے کے سٹیج پر بیٹھے دلہا دلہن کی شادی کی تقریب میں ملائشیا کے نائب وزیراعظم سمیت 2ہزار اہم مہمانوں کی شرکت

اتوار 10 جون 2007 16:55

بندہ سری بیگوان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون۔2007ء) سلطنت برونائی دارالسلام کے شہنشاہ سلطان ہسن البولکیا کی بیٹی شہزادی مجیدہ نور البولکیا ایک عام سول سرونٹ کی ملکہ بن گئیں، سونے کے پتے کے نیچے بیٹھے دلہا دلہن کی شادی میں برونائی ہیروں کی چمک سے روشن اور توپوں کی سلامتی سے گونج اٹھا، شادی کی تقریب میں ملائشیا کے نائب وزیراعظم نجیب رزاق سمیت دو ہزار اہم مہمانوں کی شرکت۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز سلطنت برونائی دارالسلام کے شہنشاہ سلطان حسن البولکیا کی بیٹی 31 سالہ مجیدہ نور البولکیا کی ایک عام سول سرونٹ 32 سالہ خیر الخلیل سے شادی انجام پائی شادی کی تقریب میں ملائشیا کے نائب وزیراعظم نجیب رزاق سمیت دو ہزار اہم مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر دلہا دلہن کیلئے سونے کا سٹیج بنایا گیا تھا اور دونوں کے اوپر سونے کے پتوں کا سایہ کیا گیا تھا۔ شاہانہ زندگی کے نئے مسافروں کو سترہ توپوں کی سلامتی دی گئی۔ واضح رہے کہ شہزادی مجیدہ شہنشاہ حسن بولکیا کی چوتھی اولاد ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے کنگز کالج سے ماحولیات میں ڈگری لی ہے اور اس وقت وزارت ماحولیات میں ایک سینئر آفیسر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :