سماہنی کا نوجوان 12سال بھارتی قید میں رہنے کے بعد پاکستان پہنچ گیا

منگل 3 جولائی 2007 12:48

سماہنی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007) سماہنی کا نوجوان بارہ سال بھارتی قید میں رہنے کے بعد پاکستان پہنچ گیا نوید اقبال عرف سونی 1993ء میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے مقبوضہ کشمیر گیا تھا جہاں بھارتی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماہنی کا نوجوان نوید اقبال بٹ ولد محمد اقبال بٹ جو گزشتہ بارہ سال سے بھارتی جیلوں میں اسیری کی زندگی بسر کررہاتھا گزشتہ دنوں پاکستان پہنچ گیا۔ نوید اقبال 1993ء میں مقبوضہ کشمیر میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گیا تھا جہاں بھارتی فوج نے اسے گرفتار کرلیا اور بارہ سال تک مختلف جیلوں جھاڑ کھنڈ‘ سنگرور‘ کٹھوعہ‘ کوٹ بلوال میں اسیری کی زندگی گزارتا رہا جبکہ تیس جون کو رہائی ملی۔

متعلقہ عنوان :