ساہیوال،طوفانی بارش ،چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق،چار زخمی

اتوار 8 جولائی 2007 13:51

ساہیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007) طوفانی بارش اور آندھی سے صبح چار بجے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے واقعات کے مطابق صبح تین بجے طوفانی بارش اور آندھی کے دوران بشیر احمد ٹیلر ماسٹر کے گھر کی چھت پر پڑوسی کی دوسری منزل کی دیوار گرگئی جس سے ٹیلر ماسٹر کے گھر کی چھت گر گئی چھت کے ملبے تلے دب کر ٹیلر ماسٹر بشیر احمد کی مہمان آئی ہوئی بھابی امتیاز بی بی ٹیلر ماسٹر کا چودہ سالہ بیٹا جبران حیدر چار سالہ بیٹی عائشہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹیلر ماسٹر کی بیوی شہناز دس سالہ بیٹی ثناء بشیر مختاراں ستر سالہ اور بھتیجا ہارون دس سالہ شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرادیاگیا ہے جہاں دوزخمیوں بشیر احمد اور مختاراں کی حالت نازک ہے پولیس غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی ہے اور اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے یہ خاندان کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا تینوں افراد کی ہلاکت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔