Live Updates

عمران خان کے خلاف ریفرنس حقائق پر مبنی ہے‘ شیرافگن نیازی

پیر 16 جولائی 2007 15:21

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 جولائی2007) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیرافگن نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف حقائق پر مبنی ریفرنس دائر کیا ہے جس میں ثابت کیا ہے کہ بچی عمران خان کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئینی طور پر 96 روز میں اس کا فیصلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرافگن نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جواب دعویٰ دائر ہونے کے بعد باقاعدہ سماعت شروع ہو گئی ۔

ٹائم فریم دیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں ریفرنس کے آتے ہی 90 دنوں میں فیصلہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے۔ عمران خان ایک ناجائز بچی کے باپ ہیں اور ایسی چیزوں کو ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا ہے۔ عمران خان اپنے جواب دعویٰ میں ہمارے حقائق کو غلط ثابت کر دیں تو یہ ریفرنس خود بخود خارج ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات