دادو کے سیلابی نالے ایم این وی ڈرین میں پڑنےوالا شگاف بڑھ کر ایک سو پچاس فٹ ہوگیا،مزید پندرہ دیہات زیرآب۔ بلوچستان کے زدگان کو مکانات کی تعمیر کیلئے رقوم کی ادائیگی آج سے شروع ہورہی ہے
منگل 17 جولائی 2007 11:34
(جاری ہے)
دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ، قبو سعید خان اوروارہ میں ہونیوالی بارشوں اور سیلابی پانی سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً دو ہزار سے زائد چھوٹے بڑے گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔
ہزاروں لوگ ابھی تک پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔تاہم غذائی اشیاء کی قلت برقرار ہے۔ متاثرین کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ریلیف کیمپ ناکافی ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نےصوبےکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں قمبر شہداد کوٹ، نصیر آباد، وارہ ، قبو سعید خان اور غیبی ڈیرو کا فضائی معائنہ کیا۔ جس کے بعد قبوسعیدخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنےکہا کہ متاثرین کو اشیائےخوردونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ادھر سیکر ٹری داخلہ بلوچستان طارق ایو ب نےکہا ہےکہ صدر کے اعلان کے مطابق وفاقی حکومت نے تیس کر وڑ روپے فراہم کردیئے ہیںجن کی تقسیم آج سےشر و ع کر دی جائےگی۔ سب سے پہلے ان لوگوں کو معاوضہ دیا جائےگا جن کےمکانات کے نقصانات کا ریکارڈتیار کر لیا گیا ہے۔کو ئٹہ میں پریس بر یفنگ کے دوران اُنھوں نےکہا کہ امدادی رقم کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔ جبکہ متاثرین کا کہنا ہےکہ سیلاب میں شناختی کارڈ سمیت ان کا تمام سامان بہہ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اب تک ایک سو چہیتر افراد جاں بحق اورایک سو پچانوے افراد لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کی طرف سے دونوں صوبوں میں امدادی کارروائیاںجاری ہیں۔ جبکہ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ، مرسی کور اور یو ایس ایمبیسڈرز ایمرجنسی فنڈ کی طرف سے بھی دونوں صوبوں میں امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.