آئندہ مالی سال کیلئے نئی تجارتی پالیسی کا اعلان، برآمدات کا ہدف 19ارب 20کروڑ اور درآمدات کا ٹارگٹ 32 ارب ڈالرمقرر،صحت ، ماحولیات اور سماجی قوانین پر عمل ہمارے برآمدکنندگان کیلئے ایک چیلنج ہے، حکومت عالمی منڈی میں رسائی کیلئے مذاکرات کر رہی ہے، ترقی کی وجہ سے بجلی کا بحران ہے اور اس سے پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے، ٹیرف اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائیگا، وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر۔تفصیلی خبر
بدھ 18 جولائی 2007 23:11
(جاری ہے)
ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ترقی کی شرح 14فیصد سے کم ہوکر 6فیصد رہ گئی ہے۔
صحت ،ماحولیات اور سماجی قوانین پر عمل ہمارے برآمد کنندگان کے لئے ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عالمی منڈی میں رسائی کے لئے مذاکرات کررہی ہے۔ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ترقی کی وجہ سے بجلی کا بحران ہے اور اس سے پیداواری عمل متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹیکسٹائل سیکٹر انفارمل طریقے سے کام کررہا ہے،ہم کم معیار کی مصنوعات تیا رکرتے ہیں جن کی قیمت عالمی منڈی میں کم ملتی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 10.7فیصد سے کم ہوکر 8.8فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈلینن 5.8 فیصد ، اینٹی ڈوپنگ ڈیوٹی سے ہمیں نقصان ہوا ہے ۔ رواں سال میں مختلف ممالک سے ٹیلی کام اور دیگر اداروں میں بھاریزسرمایہ کاری ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیٹ بنک کی جانب سے 50 ارب کے طویل المدتی قرضے جاری کئے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے بتایاکہ افغانستان کو 30کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فرنیچر اور ماربل مصنوعات پر 25 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سروسز سیکٹر کا جی ڈی پی 53.3 فیصد ہے جبکہ الیکٹرک اور الیکٹریکل سیکٹر میں 48.8 فیصد ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برآمدی صنعت کو دی لوکیٹس کرنے کے لئے حکومت 50 فیصد فریٹ سبسڈی دیگی ۔ لیزر کی برآمدات میں 16کروڑ 7لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ پٹرول مصنوعات میں اضافے سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت نے مزید بتایا کہ یورپی یونین کی جانب سے ٹیکسٹائل کی صنعت میں مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیرف اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ برآمدات میں اضافے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.